عراق میں داعش کے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

جمعہ 25 مارچ 2016 10:38

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25مارچ۔2016ء) عراق میں داعش کے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ المسلہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق موصل کے جنوبی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر کئے گئے ہوائی حملوں میں داعش کے درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حملے جنوبی موصل میں القیارہ اور حمام العلیل علاقوں میں کئے گئے۔

(جاری ہے)

ان حملوں میں جہاں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے وہیں ایک آئیل ٹینکر اور متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

موصل میں عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے بعد داعش میں سخت خوف وہراس پایا جا رہا ہے اور انہوں نے ان دونوں علاقوں میں اپنے بیشتر ٹھکانے خالی بھی کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ موصل شہر کو آزاد کرانے کی کارروائیوں میں حصہ لینے والی فورس نے بھی داعش کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :