افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 10افراد ہلاک ہو گئے

جمعہ 25 مارچ 2016 10:38

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25مارچ۔2016ء) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں بم دھماکے سے طالبان کے 10افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ بم دھماکہ مارچہ علاقے میں اس وقت ہوا جب طالبان کے یہ افراد ایک مکان میں کار کے اندر بم نصب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مذکورہ افغان عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں اس مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ طالبان گروہ نے اس واقعے کے بارے میں ابھی کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :