یورپی یونین جنیوا مذاکرات کی مکمل حمایت کرتی ہے‘ فیڈریکا موگرینی

جمعہ 25 مارچ 2016 10:38

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25مارچ۔2016ء) یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین شام کے بارے میں جنیوا مذاکرات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔انہوں نے یہ بات جنیوا میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی مستورا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ شامی بحران کے حل کے عمل کا جاری رہنا یورپ اور شام کے لئے نہایت اہم ہے، یورپ کو جس خطرے کا سامنا ہے وہ شام میں داعش کے پھیلنے سے تعلق رکھتا ہے۔

فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ شامی حکومت سے متعلق یورپ کے موقف میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دی مستورا نے پریس کانفرنس میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ فیڈریکا موگرینی نے شام کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کے شرکاء کے لئے قوی پیغام بھیجنا چاہا ہے اور یہ کہا کہ دہشت گردوں پر فتح حاصل کرنے کے لئے شامی بحران کی سیاسی راہ ہونی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :