روس سے 132پاکستانی تاجر ڈی پورٹ،84 ماسکو سے دبئی پہنچ گئے،دبئی پہنچنے والے تاجر آج پاکستان پہنچیں گے، 48 تاجر جمعرات کے روز ایران کے شہر تہران پہنچ گئے

جمعہ 25 مارچ 2016 10:36

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25مارچ۔2016ء) روس سے 132پاکستانی تاجروں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ،84پاکستانی تاجر ماسکو سے دبئی پہنچ گئے ، آج وطن پہنچیں گے ،48 ایران کے راستے پہنچیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روز سے گزشتہ روز 132 کے قریب پاکستانی تاجروں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی پورٹ ہونے والے 48 تاجر جمعرات کے روز ایران کے شہر تہران پہنچ گئے جبکہ 84پاکستانی تاجروں کو غیر ملکی پرواز ای کے 34 کے ذریعے ماسکو سے دبئی روانہ کیا گیا جو آج جمعہ کو وطن واپس پہنچیں گے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس سے ڈی پورٹ ہونے والے محصور پاکستانیوں کی واپسی کیلئے طارق فاطمی نے وزیراعظم کی ہدایت پر روس میں پاکستانی سفیر سے رابطہ کیا اور انہیں پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی پاکستانی سفیر نے بتایا کہ پاکستانیوں کی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے اور انہیں دبئی کے راستے روانہ کیا جارہا ہے جبکہ اڑتالیس پاکستانی پہلے ہی ایران کے راستے جاچکے ہیں

متعلقہ عنوان :