وزیر اعظم کے عہدہ کے زیادہ امیدوار گرینڈ آلائنس کی راہ میں رکاوٹ ہیں،چودھری شجاعت، پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کا تجربہ تلخ رہا (ن) لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے ،مخصوص علاقوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے پسماندہ اضلاع کے فنڈز میٹرو اور اورنج ٹرین پر لگانا سرا سر ناانصافی ہے، حکومت بلدیاتی منتخب نمائندوں کو اختیار دینے سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے، صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 24 مارچ 2016 09:26

فتح جنگ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24مارچ۔2016ء)مسلم لیگ (ق)کے سربراہ سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے عہدہ کے زیادہ امیدوار گرینڈ آلائنس کی راہ میں رکاوٹ ہیں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کا تجربہ تلخ رہا (ن) لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے مخصوص علاقوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے پسماندہ اضلاع کے فنڈز میٹرو اور اورنج ٹرین پر لگانا سرا سر ناانصافی ہے حکومت بلدیاتی منتخب نمائندوں کو اختیار دینے سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے وہ سابق ضلع ناظم میجر(ر) طاہر صادق کے ہمراہ گذشتہ روز عزیز احمد خان ہاوٴس پر سابق تحصیل ناظم فتح جنگ سردار افتخار احمد خان، چیئرمین یو سی اجوالہ ننھا خان ،ایم سی کے کونسلر عابد عزیز ایڈووکیٹ اور سجاد احمد خان کی والدہ کی تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ماضی میں 9ستارے قومی اتحاد میں وزیر اعظم کا امیدوار کوئی بھی نہیں تھا مگر اب ہر چھوٹی بڑی سیاسی جماعت کے قائدین شیروانی بناکر وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد تلخ تجربہ تھا پی پی پی سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ مشرف کے جانے سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑا حکمران ڈھیٹ ہیں انہیں کسی کے آنے جانے کی کوئی پرواہ نہیں انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بن جاتا تو آج بجلی 3روپے یونٹ ہوتی کالا باغ ڈیم کسی سیاسی حکومت کے بس کی بات نہیں اسے جنرل ضیاء الحق یا جنرل پرویز مشرف ہی بنا سکتے تھے انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف وردی اتار کر سیاست میں نہ آتے تو شاید کالا باغ ڈیم بنا دیتے انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں کا قانون پہلے سے موجود ہے مگر پنجاب نمبر ٹانگنے کیلئے عورتوں کے حقوق کا واویلا کر رہی ہے عورت نے مرد کو کڑا پہنا کر گھر سے باہر بھیجا تو واپسی پر مرد کی جیب طلاق کے کاغذات اٹھائے ہوں گے ایسے متنازع قوانین سے گھریلوں جھگروں اور طلاق کی شرح میں اضافہ ہو گااس موقع پر سابق ضلع ناظم میجر(ر) طاہر صادق نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب مکمل ہونے تک جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع دی جائے آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار ملک کے اندر موجود دہشت گردوں کے صفایا کیلئے بھی بڑھایا جائے جنرل راحیل شریف آپریشن مکمل کیے بغیر چلے گئے تو دہشت ایک بار پھر بڑی طاقت کے ساتھ سامنے آسکتے ہیں اس موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف ،کونسلر حاجی محمد رفیع چھاچھی ،حاجی ضیا ء الدین ،ملک محمد شفیق ،بلال عباس ،سابق یونین ناظم اویس خان ،ملک نصرت ماجھیا ،ملک یوسف ،سردار پھتی خان ،اعجاز احمد خان ساحر ،سابق ممبر تحصیل کونسل حاجی ملک محمد شفیق ،حاجی لیاقت خان باجوڑی ،مظہر علی خان ،سید لیاقت حسین شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔