فیصل آباد ،ماموں کی اپنے گھرمہمان آئی 13سالہ بھانجی سے زبردستی زیادتی،گناہ چھپانے کی خاطر نکاح بیٹے سے کے ساتھ کردیا‘والد کی درخواست پر مقدمہ درج

جمعرات 24 مارچ 2016 09:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24مارچ۔2016ء)ماموں کی اپنے گھرمہمان آئی 13سالہ بھانجی سے زبردستی زیادتی‘گناہ چھپانے کی خاطر نکاح بیٹے سے کے ساتھ کردیا‘والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق محمدرمضان نے پولیس کو بتایا کہ وہ جڑانوالہ کے محلہ رضاآباداپنے سالے ناصر کے گھر آیا ہوا تھا جہاں ناصر نے اس کی تیرہ سالہ بیٹی گلناز سے رات کے پچھلے پہر زبردستی بدفعلی کی جبکہ اس بات کا پتہ چلنے پر اس نے گناہ چھپانے کی خاطر اس کا زبردستی نکاح اپنے بیٹے ندیم کے ساتھ کروادیاجبکہ اس کی بیٹی ابھی چھوٹی اور شادی کے قابل بھی نہ تھی جس پر سٹی جڑانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :