امریکی محکمہ انصاف نے رابن رافیل کے خلاف جاسوسی کی تحقیقات ختم کر دی ، الزامات ثابت نہ ہو سکا

جمعرات 24 مارچ 2016 09:54

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24مارچ۔2016ء) امریکی محکمہ انصاف نے سابق سفارتکار رابن رافیل کے خلاف جاسوسی کی تحقیقات ختم کر دی ہیں اور ان پر کوئی الزام یا فرد جرم عائد نہیں کی میڈیا رپورٹس کے مطابق نومبر 2014 میں ایف بی آئی نے مسز رابن رافیل کے گھر پر چھاپہ مارا اور دستاویزات قبضے میں لیں تاہم کچھ مشکوک چیز ثابت نہ ہو سکی رابن رافیل کی وکیل مسز جیفرس کا کہنا ہے کہ تفتیش بنیادی غلط فہمی پر مبنی تھی ۔