صدر بنا تو امریکی سفارتخانہ بیت المقدس میں ہوگا، ٹرمپ کا نیا شوشہ،فلسطینیوں کو اسرائیل کیخلاف دہشت گرد کارروائیاں بند کرنا ہوں گی، ڈونلڈ ٹرمپ کا کانفرنس سے خطاب

جمعرات 24 مارچ 2016 09:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24مارچ۔2016ء ) امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ملک کے صدر بنے تو اسرائیل میں قائم امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر دیں گے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار ”ایپک“ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو اسرائیل کیخلاف دہشت گرد کارروائیاں بند کرنا ہوں گی۔ یہودی لابی کے نام اپنے پیغام میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھاکہ اسرائیلی ریاست کے لیے وہ اوباما سے بڑھ کر اقدامات کریں گی۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد بار مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دے چکے ہیں۔