امریکہ جنوبی کوریا فوجی مشقوں کا خاتمہ انتہائی درد ناک موڑ پر ہو سکتا ہے ، شمالی کوریا

جمعرات 24 مارچ 2016 09:52

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24مارچ۔2016ء) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان ہونے والی فوجی مشقوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی قرار دیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کوریا میں دوبارہ امن کی بحالی کے لئے قائم کی گئی کمیتی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کورای نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان ہونے والی فوجی مشقوں کا خاتمہ انتہائی درد ناک موڑ پر ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا اس طرح کے اقدامات سے خطے میں اشتعال انگیزی کو فروغ کرنے کے ساتھ ساتھ امن کی جانب پیشرفت کے تمام راستے مسدود کرتے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :