بنگلہ دیش ، مقامی انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات ، 11 افراد ہلاک ، سینکڑوں زخمی

جمعرات 24 مارچ 2016 09:50

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24مارچ۔2016ء) بنگلہ دیش میں مقامی انتخابات کے دوران پرتشدد فسادات میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی انتخابات کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے حامیوں اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے درمیانہنگامہ آرائیوں اور پرتشدد واقعات میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے حکام کا کہنا ہے کہ 56 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات کو مشکوک قرار دیا گیا ہے ۔