افغانستان ، سیکورٹی فورسز کاآپریشن ، اہم کمانڈر سمیت 13طالبان جنگجوہلاک، درجنوں زخمی

جمعرات 24 مارچ 2016 09:50

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24مارچ۔2016ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کیآپریشن میں اہم کمانڈر سمیت 13طالبان جنگجوہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی صوبہ غزنی کے پولیس ترجمان فہیم امیری نے بتایا کہ طالبان کے ایک گروپ نے ضلع گیلان میں سیکورٹی فورسز کی چوکی کو حملے کا نشانہ بنایا فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ جھڑپ میں تیرہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں اہم طالبان کمانڈر میر غلام رسول بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :