کویت،حزب اللہ کے ساتھ روابط ،1100لبنانی اور شامیوں کے ورک پرمٹ رینویو پر پابندی عائد

جمعرات 24 مارچ 2016 09:50

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24مارچ۔2016ء)کویت حکو مت نے حزب اللہ کے ساتھ روابط رکھنے کے الزام میں1,100ایک ہزار ایک سو کے قریب لبنانی اور شامی با شندوں کے ورک پرمٹ رینویو کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔یہ بات ایک مقامی عربی اخبار نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ان میں سے حزب اللہ کے ساتھ چند رابطہ کاروں کو کویت سے نکل جانے کیلئے ایک ماہ کا نوٹس دیا گیا ہے۔ کویت حکومت کو حالیہ دونوں میں مذکورہ افراد کی مشکوک سرگرمیوں بارے ایک لسٹ گلف ممالک سے موصول ہوئی تھی جس کی بنا پر مشکوک لبنانی اور شامی با شندوں کا گلف ممالک میں داخلہ پر پا بندی عائد کر دی گئی ہے۔