پرویز مشرف کا د بئی کے نجی ہسپتال میں ریڑھ کی ہڈی کامعائینہ،سیکنڈ اوپینین کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا سابق صدر کا علاج کہاں سے کروایا جائے، مشرف کی خواہش ہے جلد صحتیاب ہو کر وطن واپس جائیں،ڈا کٹر امجد

جمعرات 24 مارچ 2016 10:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24مارچ۔2016ء)آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف نے د بئی کے ایک نجی ہسپتال میں اپنی ریڑھ کی ہڈی کامعائینہ کروایا ہے، ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا ہے کہ سیکنڈ اوپینین کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا کہ سابق صدر کا علاج کہاں سے کروایا جائے۔ پرویز مشرف کی خواہش ہے کہ جلد از جلد صحتیاب ہو کر وطن واپس جائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ (بدھ کو)دوبئی کے ایک نجی ہسپتال میں آرتھوپیڈنک نے پارٹی سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی کا معائینہ کیا۔اس سے قبل پرویز مشرف دوبئی میں موجود اپنے ذاتی معالج سے معائینہ کروا چکے ہیں تاہم دوسری رائے (سیکنڈ او پینین ) کے لئے کسی دوسرے ماہر سے معائینہ کروانا ضروری تھا۔ ڈاکٹر محمد امجد نے بتایا کہ دونوں ڈاکٹروں کی رائے کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا کہ سابق صدر کہاں سے علاج کروائیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس لوٹنا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :