صدرمملکت نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی اورخدمات دینے والی شخصیات کوسول وعسکری اعزازات دیئے،گورنر پنجاب نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر 24 شخصیات کو صدر پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈز دیئے

جمعرات 24 مارچ 2016 10:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24مارچ۔2016ء)صدرمملکت ممنون حسین نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی اورخدمات دینے والی شخصیات کوسول وعسکری اعزازات سے نوازا ،ایوان صدرمیں ہونے والی تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان ،مسلح افواج کے سربراہان سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب میں نمایاں کارکردگی اورجرأت وبہادری کی مثال قائم کرنے والی 80فوجی اور84سول شخصیات کواعزازات دیئے گئے ،صدرنے ملک کے لئے بے مثال جرأت عزم اوربہادری کامظاہرہ کرنے پرمسلح افواج کے افسران کواعزازات دیئے ،تینوں مسلح افواج سے تعلق رکھنے والے افسروں اورجوانوں کوہلال امتیازعسکری ستارہ بسالت اورتحفہ بسالت سے نوازاگیا،اعزازات پانے والے فوجی افسروں اورجوانوں نے مادروطن کے دفاع اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کارنامے انجام دیئے ۔

(جاری ہے)

شہیدفوجی افسروں اورجوانوں کے والدین ،بیواوٴں اوربچوں نے اعزازات وصول کئے ،پاک فوج کی وردی میں ملبوس شہیدفوجی افسران اورجوانوں کے بچوں نے شرکت کی34فوجی افسران کوہلال امتیازملٹری اور35فوجی افسران اورجوانوں کوستارہ بسالت سے نوازاگیا۔پاک فضائیہ کی پہلی شہیدخاتون پائلٹ مریم بختیارکوتحفہ بسالت دیاگیا،جوان کے والدنے وصول کیا۔امن وامان کی صورتحال کوبہتربنانے والے پنجاب کے سابق وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کوہلال شجاعت سے نوازاگیا،انجیئنرنگ سائنس اورعوامی خدمات پر3شخصیات کونشان امتیازدیاگیا،جن میں معروف سیاستدان پرویزبٹ اورانورعلی سابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین بھی شامل ہیں ۔

اعجازاحمدمختارکوسائنس اورزیباعلی کوفنون لطیفہ کے شعبوں میں کارکردگی پرہلال امتیازسے نوازاگیا۔بہادری کامظاہرہ کرنے پرچھ شخصیات کوستارہ شجاعت دیاگیا،پاکستان کیلئے خدمات پرآٹھ غیرملکی شخصیات کوبھی اعزازات دیئے گئے ،17شخصیات کوستارہ امتیازسے نوازاگیا،وطن عزیزکیلئے جان کانذرانہ پیش کرنے اورجرأت وبہادری کی دستانے قائم کرنے والی 40شخصیات کوتمغہ شجاعت دیاگیا۔

ادھرگورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے یوم پاکستان کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر 24 شخصیات کو صدر پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈز دیئے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد کی گئی اس تقریب اعزازات میں 07شخصیات کو ستارہٴ امتیار، 13 شخصیات کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور 04شخصیات کو تمغہٴ امتیاز عطا کیا گیا۔تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں ، صوبائی وزراء ، اہم سیاسی شخصیات ، چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل، انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا، سیکرٹری انفارمیشن آغا مومن، اعلیٰ افسران ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور سول ایوارڈز حاصل کرنے والے معزز مہمانوں کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔

تقریب میں تعلیم ، سائنس اور ٹیکنالوجی ، زراعت ، علم و ادب ، سماجی خدمات ، صحافت ، فنون لطیفہ ، خدمات ِ عامہ اور موسیقی کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے والوں میں سول ایوارڈز تقسیم کیے گئے تاکہ ان کی خدمات کے اعتراف کے ساتھ ساتھ اسے دوسروں کے لیے قابل تقلید بھی بنایا جا سکے - تقریب میں جن شخصیات کو ستارہٴ امتیاز عطا کیا گیا ان میں پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا،پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی ، پروفیسر ڈاکٹرشہباز ملک،میاں اعجاز الحسن، مسٹر مسعود اشعر، پروفیسر خالدہ ترین اور محمد شہریار سلطان شامل ہیں -صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر نذیر احمد ،مسٹراکرام اللہ ، مسٹراحمد سعید، پروفیسر محمد زکریا ذاکر ،مسٹر عامر سہیل، مسٹر وجاہت مسعود،مسٹرواصف ناگی،مسٹرمنیر احمد منیر ،مسٹرمسعود اطہر،مسٹر خالد سلیم بٹ، مسٹروسیم عباس ، اُستاد نتھو خاں )مرحوم( اورمسٹر اعجاز قیصرشامل ہیں . تمغہ ٴ امتیاز حاصل کرنے والی شخصیات میں ڈاکٹر محمد علی ،مسٹر نجیب الدین جمال،مسٹرجمیل اطہر قاضی، ڈاکٹر ایچ کے زاہد اشرف شامل ہیں

متعلقہ عنوان :