ورلڈ ٹی ٹونٹی، کیون پیٹرسن نے پاکستانیو ں کو امید کی نئی کرن دکھا دی

بدھ 23 مارچ 2016 09:56

لندن(اردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23مارچ۔2016ء ) ایک جانب پاکستانی قوم ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ٹیم کی انتہائی ناقص پرفارمنس کے باعث سخت صدمے کا شکار ہے تو دوسری جانب سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن نے پاکستانیو ں کو امید کی نئی کرن دکھا دی ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیون پیٹرسن نے پاکستانیوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ آپ کے انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے لیے بے حد مددگار ثابت ہوگی ،ضروت محض امر کی ہے کہ آپ اپنے کھلاڑیوں کو ایک سے دو سال اس لیگ میں کھیلنے کا موقع دیں تاکہ انہیں علم ہوسکے کے تسلسل کیساتھ رنز کیسے بنائے جاسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :