اولمپک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی آخری امید بھی دم توڑنے لگی ،ریو اولمپکس میں پاکستان کا جھنڈا باکسرز نے بلند کرنا تھا تاہم پاکستان سپورٹس بورڈ نے فنڈز دینے سے معذرت ، باکسر نے سپورٹس بورڈ کے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ریو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے سڑک پر کھڑے ہوکر چندہ مانگنا شروع کردیا

بدھ 23 مارچ 2016 09:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء)برازیل کے شہر ریوڈی جنیریو میں 5 اگست سے شروع ہونے والی اولمپک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی آخری امید بھی دم توڑنے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریو اولمپکس میں پاکستان کا جھنڈا باکسرز نے بلند کرنا تھا تاہم پاکستان سپورٹس بورڈ نے فنڈز دینے سے معذرت کرلی ہے۔

(جاری ہے)

فنڈز نہ ملنے کے بعد باکسر نے سپورٹس بورڈ کے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ریو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے سڑک پر کھڑے ہوکر چندہ مانگنا شروع کردیا۔

اس موقع پر باکسرز کا کہنا تھا کہ سپورٹس بورڈ کی طرف سے فنڈز جاری نہ کرنے کی وجہ سے اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت ممکن نہیں ہوسکے گی جس کے بعد اولمپکس میں پاکستانی نمائندگی کی تمام امیدیں دم توڑ جائیں گی۔انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر کھیل سے معاملے کا نوٹس لینے اور فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔