سابق وائس چانسلر پروفیسر خواجہ علقمہ جیل سے رہا کردیئے گئے

بدھ 23 مارچ 2016 09:24

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء)بہاؤالدین زکریایونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرخواجہ علقمہ پانچ ماہ سے زیادہ جیل میں رہنے کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان سے ضمانت منظور ہونے پر منگل کویہاں ڈسٹرکٹ جیل ملتان سے رہا کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹرخواجہ علقمہ بہاؤالدین زکریاکے غیرقانونی سب کیپمس لاہوراورلاکھوں روپے کی بے ضابطگیوں کے کیس میں گرفتار کیے گئے تھے اورقومی احتساب بیورو کی عدالت کے احکامات پر گرفتاری کے بعد جیل منتقل کیے گئے تھے۔خواجہ علقمہ کی رہائی کے موقع پر بہاؤالدین زکریایونیورسٹی کے ملازمین اور فیکلٹی ممبرز کے علاوہ ان کے شاگردوں کی بڑی تعداد نے ان کو جیل سے باہرآنے پر خوش آمدید کہا۔

متعلقہ عنوان :