موبائل کمپنیوں کے کھربوں روپے ٹیکس چوری کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات،فون کمپنیو ں نے تین سال میں صرف 37 ارب ٹیکس جمع کرا یا، گزشتہ سال 12 ارب کے ٹیکس جمع ہوئے

بدھ 23 مارچ 2016 09:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء) موبائل کمپنیوں کی طرف سے اربوں روپے کے ٹیکس چوری کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ کھربوں روپے کمانے والی موبائل کمپنیوں نے خزانہ میں انتہائی کم ٹیکس جمع کروائے ، یہ تحقیقات ایف بی آر کر رہا ہے ،موبائل کمپنیوں نے گزشتہ تین سالوں میں صرف 37 ارب 71 کروڑ 12 لاکھ روپے کے ٹیکس قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں گزشتہ سال صرف12 ارب 73 کروڑ 60 لاکھ کے ٹیکس جمع کرائے گئے ہیں۔

موبائل کمپنیوں نے منافع اربوں روپے ظاہر کیا لیکن اس منافع کا فائدہ قومی خزانہ کو نہیں دیا گیا۔ خبر رساں ادارے کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق اعداد و شمار میں موبائل کمپنی موبی لنک نے گزشتہ سال تین ارب 38 کروڑ جس میں دو ارب 96 کروڑ انکم ٹیکس اور 42 کروڑ سیلز ٹیکس کی مد میں جمع کراے گئے ہیں جبکہ اس کمپنی نے سالانہ منافع اربوں روپے ظاہر کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیلی نار نے گزشتہ سال 12 ارب 3 کروڑ 40 لاکھ کے ٹیکسز دیئے ہیں جن میں 58 کروڑ 40 لاکھ سیلز ٹیکس جبکہ انکم ٹیکس کی مد میں ایک ارب 45 کروڑ جمع کرائے گئے ہیں ۔ یوفون نے ایک ارب 94 کروڑ 90 لاکھ سیلز ٹیکس کی مد میں جمع کرائے ہیں جن میں ڈیڑھ ارب انکم ٹیکس جبکہ 44کروڑ90لاکھ سیلز ٹیکس کی مد میں جمع کرائے گئے ۔ ۔ زو نگ کمپنی نے سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرائے ہیں ،انکے مجموعی ٹیکس گزشتہ سال 5 ارب 18 کروڑ 4 لاکھ جمع ہوئے جس میں 5 ارب ایک کروڑ دس لاکھ انکم ٹیکس اور 93 کروڑ سیلز ٹیکس کی مد میں جمع کرائے ہیں۔

وارد کمپنی نے مجموعی طور پر 20 کروڑ 90 لاکھ کے ٹیکس جمع کرائے ہیں وارد کمپنی نے انکم ٹیکس جمع کرایا ہی نہیں بلکہ بیس کروڑ سیلز ٹیکس کی مد میں جمع کرائے ہیں۔ موبائل کمپنیوں نے مالی سال 2014 ء میں چھ ارب 83 کروڑ 80 لاکھ کے ٹیکس جمع کرائے تھے ان کمپنیوں نے مالی سال 2013 میں 18 ارب 11 کروڑ 80 لاکھ کے ٹیکس جمع کرائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :