بھارت :گندم کی درآمد پر عائد ٹیکس رواں برس ستمبر تک برقرار رکھے جانے کا امکان

بدھ 23 مارچ 2016 09:59

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء) بھارتی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی درآمد پر عائد ٹیکس رواں برس ستمبر تک برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے ٹیکس برقرار رکھنے کا فیصلہ مقامی کسانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے کیا ہے تاکہ ملک میں سستے گندم کی موجودگی سے انہیں نقصان نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :