وزیر خارجہ جان کیری کی کولمبیا کے مذاکراتی فریقین سے ملاقات

بدھ 23 مارچ 2016 09:57

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں کولمبیائی مذاکراتی فریقین سے ملاقات کی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ جان کیری نے ہوانا کولمبیا کے دونوں مذاکراتی فریقین سے بات چیت کی ہے کولمبیا کے حکومتی مذاکراتی نمائندے ہمبرٹو ڈیلا کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ہونے والی ملاقات کافی سودمند اور تعمیری رہی ہے تاہم اس ملاقات کی دیگر تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :