صدر منتخب ہوگیا تو ایران کے ساتھ تباہ کن جوہری معاہدہ ختم کردوں گا‘ ڈونلڈ ٹرمپ ،تہران اور دنیا بھر میں دہشت گردی یک بیج ہورہا ہے ‘ کانفرنس سے خطاب

بدھ 23 مارچ 2016 09:57

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء) امریکی ریپبلک صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برسراقتدار آنے کی صورت میں وہ ایران کے ساتھ تباہ کن جوہری معاہدے کو ختم جبکہ اقوام متحدہ کے نافذ کردہ کسی بھی مشرق وسطی امن معاہدے کو ویٹو کردیں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ نے کہ اکہ میری ترجیحات میں ایران کے ساھ تباہ کن جوہری معاہدے کا خاتمہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں طویل عرصے سے اس معاہدے کا جائزہ لے رہا ہوں اور اس بات سے بخوبی آگاہ ہوں کہ یہ معاہدہ امریکہ‘ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کیلئے المناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے مسائل بہت سی بنیادی سطح کے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اتحادی ملک کو ایک سو پچاس ملین ڈالر دیئے اور بدلے میں ہمیں کچھ بھی نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہم سب کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ موجود بھی رہے گا تاہم اگر میں صدر منتخب ہوگیا تو اس مسئلے سے بخوبی نمٹ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے بیج بھررکھے ہیں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :