جعلی کرنسی کا کارو با ر کرنیوالی تین خواتین گرفتار ،مقدمہ درج

منگل 22 مارچ 2016 09:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22مارچ۔2016ء ) تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے جعلی کرنسی کا کارو با ر کرنیوالی تین خواتین کو گرفتار کرکے جعلی کرنسی برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کیمطابق جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے پر تین خواتین سکینہ ، غزالہ اور رکیہ کو گرفتار کرلیا گیا اور ان پاس سے بھاری تعدادمیں جعلی کرنسی برآمد کی گئی ہے ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔پولیس حکام کیمطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ملزم خواتین منظم گروہ کے ساتھ مل کر کاروبار کرتی رہی ہیں جسے جلد پکڑ لیا جائے گا۔