برطانیہ کے دو بحری جہاز امریکہ کے لئے پلوٹونیم لے جانے جاپان پہنچ گئے

منگل 22 مارچ 2016 09:19

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22مارچ۔2016ء) برطانیہ کے دو بحری جہاز امریکہ کے لئے دوطرفہ معاہدے کے تحت پلوٹونیم لے جانے کے لئے جاپان پہنچ گئے جو کہ درجنوں ایٹم بم بنانے کے لئے کافی ہو گی جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی بحری جہاز ٹوکیو کے شمال مشرق ساحلی گاؤں توکائی پہنچے ہیں جو کہ ملک کی اہم جوہری ریسرچ تنصیب کا اہم مرکز ہے رپورٹ کے مطابق بیلسفک ایگرٹ اور بیلسفک حیرون دونوں بحری جہاز 331 کلو گرام پلوٹونیم لے کر امریکہ جائیں گے جس سے امریکہ درجنوں بم بنا سکتا ہے یہ پلوٹونیم دونوں ممالک کے درمیان 2014 میں طے پانے والے معاہدے کے تحت جاپان امریکہ کو فراہم کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :