مشرف کو کوبیرون ملک بھیجنے میں کسی ملک کاکردارنہیں ،پرویزرشید

پیر 21 مارچ 2016 10:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21مارچ۔2016ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاہے کہ سابق صدرپرویزمشرف کانام ای سی ایل سے عدالت نے خارج کرنے کاحکم جاری کیاہے ۔پرویزمشرف کوبیرو ن ملک بھیجنے میں کسی ملک کاکردارنہیں ۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت نے پرویزمشرف کانام ای سی ایل میں ڈال دیاتھااورخودہی خارج کردیا،حکومت آئین ،عدالت ،وقانون کی پاسداری کرنے کی پابندہے ۔

مشرف کامقدمہ عدالت میں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت سے ضمانت لی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے فوجی مشقوں کے دوران وزیراعظم نوازشریف سے پرویزمشرف کوبیرون ملک بھیجوانے کے معاملے پرکوئی بات نہیں کی ،سعودی عرب نے انہیں باہربھیجنے کے حوالے سے نہ پہلے اورنہ ہی اب کوئی کرداراداکیا۔قانون کادائرہ مشدرف کے گردموجودہے ،وہ بیماری کے باعث بیرون ملک گئے ہیں ،ہماری دعائیں ہیں کہ وہ صحت یاب ہوجائیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان قومی کرکٹ کی ذمہ داری سنبھالناچاہئیں توہماری حکومت دینے کیلئے تیارہے

متعلقہ عنوان :