فلائی دبئی کے جہاز کا فلائٹ ڈیٹا ریکاڈر مل گیا

پیر 21 مارچ 2016 10:05

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21مارچ۔2016ء)روسی ماہرین نے دبئی فلائی جہاز کے تباہ ہونے کے مقام پر تحقیقاتی عمل مکمل کر لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز کا بوئنگ طیارہ ہفتے کی صبح روستوف کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا جبکہ اس میں سوار تمام باسٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا ہے کہ اس جہاز کا فلائٹ ڈیٹا ریکاڈر اور بلیک باکس مل گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس جہاز کو حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا ۔