مہاجرین کے ساتھ اظہار یک جہتی، متعدد یورپی شہروں میں مظاہرے

پیر 21 مارچ 2016 10:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21مارچ۔2016ء)مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کی خاطر ترکی اور یورپی یونین کے مابین طے پانے والی ڈیل پر یورپ کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لندن، ایتھنز، بارسلونا، ویانا اور ایمسٹرڈیم کے علاوہ دیگر کئی شہروں میں گزشتہ روز مظاہرین نے مہاجرین کے لیے اظہار ہمدردی کیا اور اس ڈیل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انسانی حقوق کے اداروں بشمول ایمسنٹی انٹرنیشنل نے بھی اس ڈیل کو ’نامناسب‘ قرار دیا ہے۔