سپین میں سیاحوں کی بس حادثے کا شکار، چودہ افراد ہلاک

پیر 21 مارچ 2016 10:02

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21مارچ۔2016ء)اسپین میں ایک بس کے حادثے کے نتیجے میں کم ازکم چودہ افراد ہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی شہر تاراگونا کے قریب سیاحوں سے بھری ایک بس الٹ گئی اور ایک دوسری گاڑی سے جا ٹکرائی۔ اس بس میں پچاس سے زائد غیر ملکی طالب علم سوار تھے۔ ابھی تک ہلاک ہونے والوں کی قومیتوں کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہو سکی ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :