آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات 3 روپے 50 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان

پیر 21 مارچ 2016 09:40

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21مارچ۔2016ء) عرب مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کو دیکھتے ہوئے ملک میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عرب لائیٹ خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے آئندہ ماہ کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 27 پیسے، لائٹ ڈیزل 2 روپے98 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 8 پیسے، ہائی آکٹین 3 روپے 48 پیسے جبکہ پیٹرول 2 روپے 10 پیسے فی لیڑ مہنگا کیے جانے کا امکان ہے۔

تاہم وفاقی حکومت چاہے تو مہنگائی میں پسی عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھ سکتی ہے لیکن اس کے لیے اسے ان مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی کو کم کرنا ہوگا۔