کراچی ،لانڈھی جیل سے 86 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیاگیا

پیر 21 مارچ 2016 09:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21مارچ۔2016ء)کراچی میں لانڈھی جیل سے 86 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیاگیا، اس موقع پربھارتی مچھیروں نے جیل حکام کے اچھے سلوک کا ذکرکیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں لانڈھی جیل سے86 بھارتی ماہی گیروں کوجذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیاگیا، ان بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پرگرفتارکیا گیا تھا۔بھارتی ماہی گیر رہائی ملنے کے سبب بیپناہ خوش تھے اوراس موقع پرانہوں نے پاکستان کی جیل میں ہرطرح سے خیال رکھنے اور اچھے برتاؤ کا ذکرکیا۔لانڈھی جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو ٹرین کے ذریعے لاہور اور بعد ازاں واہگہ بارڈرپربھارتی حکام کے حوالے کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :