وزیراعظم نوازشریف سے مودی کی ملاقات اچھا اقدام تھا،نریندر مودی نے پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے کچھ اقدامات اٹھائے ہیں جو خطے میں توازن کے لئے ضروری ہیں ، مودی کو بھارتی عوام کی حمایت حاصل ہے وہ کشمیر سمیت پاکستان کے ساتھ تمام تنازعات آسانی سے حل کرسکتے ہیں اس کے برعکس کانگریس کیلئے ایسا کرنا مشکل ہوگا،پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اروند کیجریوال سے گفتگو اور بھارتی میڈیا کو انٹرویو ، عمران خان کی دہلی کے وزیراعلیٰ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات ، کرکٹ اور دیگر سیاسی و سماجی امور پر تبادلہ خیال

پیر 21 مارچ 2016 09:28

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھارت کے دورے کے دوران دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کی جس میں پاک بھارت تعلقات کے علاوہ کرکٹ اور دیگر سیاسی و سماجی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نرندر مودی نے پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے کچھ اقدامات اٹھائے ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے دہلی میں ان کے دفتر میں جاکر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوٴں نے پاک بھارت تعلقات کے علاوہ کرکٹ اور دیگر سیاسی و سماجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے کچھ اقدامات اٹھائے ہیں۔

(جاری ہے)

جو خطے میں توازن کے لئے ضروری ہیں۔ملاقات سے قبل بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف سے مودی کی ملاقات اچھا اقدام تھا۔ مودی کو بھارتی عوام کی حمایت حاصل ہے۔ وہ کشمیر سمیت پاکستان کے ساتھ تمام تنازعات آسانی سے حل کرسکتے ہیں،جبکہ اس کے برعکس کانگریس کیلئے ایسا کرنا مشکل ہوگا۔ ایک سوال پر عمران خان نے کہاکہ نریندر مودی پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر بنا سکتے ہیں۔