بھارتی حکام نے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے خطرے کے باعث پورے سٹیڈیم کو کوررز سے مکمل طور پر ڈھانپ دیا

اتوار 20 مارچ 2016 10:49

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2016ء)کولکتہ کے ایڈن گارڈنزسٹیڈیم میں کرکٹ کی نئی تاریخ اس وقت رقم ہوگئی جب بھارتی حکام نے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے خطرے کے باعث پورے سٹیڈیم کو کوررز سے مکمل طور پر ڈھانپ دیا۔جب بارش ہوئی تو گراونڈ سٹاف نے انتہائی برق رفتاری سے سارے سٹیڈیم کو کوررز سے ڈھاپ دیا۔

(جاری ہے)

یہ سب کرنے کا مقصد یہ تھا کہ جیسے ہی بارش ختم ہو وقت ضائع کئے بغیر میچ شروع ہوسکے۔ اس سے پہلے کبھی بھی کرکٹ کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ پورے گراونڈ کو ڈھانپ دیا جائے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد بھارت کیلئے اس میچ میں کامیابی بہت ضروری تھی۔ اگر میچ نہ ہوتا تو پاکستان کو ایک قیمتی پوائنٹ مل جاتا جس سے بھارت کا سفر مزید دشوار ہو جاتا۔

متعلقہ عنوان :