نصیرآباد،سیکورٹی فورسز کا آپریشن، سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، کالعدم تنظیم کے چھ دہشت گرد ہلاک ،تین گرفتار

اتوار 20 مارچ 2016 11:27

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2016ء )نصیرآباد کی تحصیل چھتر لہڑی اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ،سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ، آمدہ اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 6دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ چھتر کے علاقے ہوتی سے بھی تین کالعدم تنظیم کے اہم رکن گرفتار کر لیئے گئے لہڑی اور ڈیرہ بگٹی کے علاقے سے تیرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کیا گیا ہے تین اہم ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں آخری اطلاع آنے تک علاقے میں سرچ جاری تھا علاقے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈروں کی موجودگی کی بھی اطلاع ہے۔

متعلقہ عنوان :