کراچی،شرجیل میمن کے خلاف محکمہ جنگلات کی زمینوں کی الا ٹمنٹ کی نیب نے تحقیقات مکمل کر لیں

اتوار 20 مارچ 2016 11:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2016ء)سا بق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے خلاف محکمہ جنگلات کی زمینوں کی الا ٹمنٹ کی نیب نے تحقیقات مکمل کر لی ہے نیب ذرائع نے بتا یا ہے کہ سا بق سا بق صو بائی وزیر نے حیدرآباد ڈویژن میں محکمہ جنگلات کی زمین پر قبضہ کرلیا تھا جس میں سے کچھ زمین فروخت بھی کی تھی اس کے علاوہ ٹھٹھہ،دادو،جومشورو،نوابشاہ،لاڑکانہ،قمبرشہدادکوٹ،جیکب آباداور نو شہروفیروزسمیت دیگر علاقوں میں اہم حکومتی شخصیات کے علاوہ بعض قوم پرست جماعتوں کے رہنما ؤں نے قبضے کررکھے ہیں ذرائع نے بتا یاہے کہ گگھرپھا ٹک کے پاس400ایکڑزمین محکمہ جنگلات کے ملازمین کی ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے مختص کی گئی تھی اس پر بھی طاقتوررکن سندھ اسمبلی نے قبضہ کیا تھاذرائع نے بتا یا کہ ان جنگلات سے ہر ماہ لکڑیوں کی کٹا ئی کرکے کروڑوں روپے کما ئے جا رہے ہیں اور اس کی کو ئی تحقیقات اس لئے نہیں کی جارہی ہے کیونکہ اس میں بااثر حکومتی شخصیات ملوث ہیں ذرائع کے مطابق پیلے مر حلے میں سا بق صو بائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف نیب کا ریفرنس تیا رکرکے احتسا ب عدالت کو بھیجا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :