کرینہ کپور نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خبروں کی تردید کردی

اتوار 20 مارچ 2016 11:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20مارچ۔2016ء)بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ پاکستانی فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں تاہم اب انہوں نے خود ان خبروں کی مکمل تردید کر دی ہے۔کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم میں کام نہیں کر رہی ہیں۔گزشتہ سال خبریں تھیں کہ ہدایت کار شعیب منصور نے کرینہ کپور کو ایک فلم کی اسکرپٹ بھیجی ہے اور اداکار اس میں ایک اہم کردار کرنے میں دلچسپی بھی لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

شعیب منصور کی فلموں ’بول‘ اور ’خدا کے لیے‘ کو پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی بے حد پسند کیا گیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ کرینہ ان کی فلم میں کام کرنے کی حامی دے سکتی تھیں۔تاہم اداکارہ نے دبئی میں منعقد ایک ایونٹ کے دوران ان تمام قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔کرینہ کپور اس وقت بولی وڈ فلم ’کی اینڈ کا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکار ارجن کپور اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔کرینہ کا اپنی فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں اس طرح کی فلم کا حصہ بننے کی بے حد خوشی ہے جہاں خواتین کا اپنے شوہروں سے زیادہ بلند حوصلہ پیش کیا گیا ہے۔