طاہر القادری نے اپنے انٹرویو میں ”بھارت ماتا کی جے“ کا لفظ استعمال نہیں کیا:ترجمان سربراہ عوامی تحریک

ہفتہ 19 مارچ 2016 09:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19مارچ۔2016ء )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ترجمان نے بعض قومی اخبارات میں شائع ہونے والی ”بھارت ماتا کی جے“ کی خبر پر کہا ہے کہ سربراہ عوامی تحریک نے اپنے انٹرویو میں یہ لفظ استعمال کیا اور نہ ہی اسد اویسی کا نام لیا، بھارتی ٹی وی چینل کے ایک اینکر نے سوال کیا تھا کہ ”بھارت میں بحث چل رہی ہے کہ وطن کی سرزمین کو ماں کا درجہ دینا اسلام کے خلاف ہے“ اس جواب میں سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ وطن کی سرزمین کو ماں کا درجہ دینا، وطن کی سرزمین سے پیا کرنا، وطن کی سرزمین کیلئے جان بھی دینا ہر گز اسلام کے خلاف نہیں ہے، وطن سے محبت اسلام کی تعلیمات کے مطابق ہے، جو شخص اسے اسلام کے خلاف سمجھتا ہے اسے چاہیے کہ اسلام کو پڑھے، حدیث کو پڑھے، تاریخ اسلام کو پڑھے۔

متعلقہ عنوان :