آفریدی کو بڑی ٹیموں کیخلاف کھیلنے میں دشواری ہوسکتی ہے ، این چیپل ، پاکستانی شائقین بنگلہ دیش کے خلاف آفریدی کی جانب سے خود بیٹنگ آرڈر میں ترقی دینے اور جارحانہ بیٹنگ کو زیادہ سنجیدگی سے نہ لیں، بیان

جمعہ 18 مارچ 2016 08:33

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18مارچ۔2016ء)تاہم سابق آسٹریلین کپتان ای این چیپل نے پاکستانی شائقین کو خبردار کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف آفریدی کی جانب سے خود بیٹنگ آرڈر میں ترقی دینے اور جارحانہ بیٹنگ کو زیادہ سنجیدگی سے نہ لیں۔ اپنے ایک بیان میں چیپل نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ وہ بہتر ٹیموں کے خلاف بھی بیٹنگ کیلئے اوپر آئیں گے۔

مجھے یہ بھی یقین نہیں کہ بڑی ٹیمیں انہیں اس طرح کھیلنے کا موقع فراہم کریں گی جس طرح وہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے۔تاہم سابق آسٹریلین کپتان نے کہا کہ یہ حکمت عملی کارگر رہی اور بحیثیت کپتان آپ میں لچک ہونی چاہیے، ان کے پاس کچھ اچھے کھلاڑی بھی ہیں جنہیں وہ اوپر بیٹنگ کیلئے بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے بنگلہ دیش کیخلاف آفریدی کے غیر روایتی پرسکون بیٹنگ کے انداز کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ ایک بہترین اننگ تھی لیکن اگر انہوں نے تھوڑے صبر سے کام نہ لیا تو ایسی اننگز کو دہرانا مشکل ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسا ہر میچ میں نہیں کیا جا سکتا تاہم اگر وہ اہم مواقعوں پر تحمل مزاجی سے کام لیں تو اکثر مواقع پر ایسا کر سکتے ہیں۔ چیپل نے کہا کہ میچ کے دوران شاہد آفریدی انتہائی پرسکون ں ظر آئے اور شاید ان کی کامیابی کی اہم وجہ تھی۔انہوں نے آفریدی انتہائی پرسکون نظر آئے اور وکٹ پر آ کر باآسانی ایک رن لے کر اپنا کھاتا کھولا اور پھر کھیلتے گئے۔ کئی مواقعوں پر ہم نے دیکھا کہ آفریدی ے پہلی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں گیند کو ہوا میں کھیلا اور آوٴٹ ہو گئے لیکن وہ پرسکون تھے جس کا صلہ ملا۔

متعلقہ عنوان :