انڈیا سے عالمی مقابلوں میں نہ جیتنے کا ’یہ جمود کبھی نہ کبھی ضرور ٹوٹنا ہے، عماد وسیم ،ا ورلڈ ٹی 20 میں انڈیا کے میچ کے حوالے سے وہ بہت پرجوش ہیں اور اس میچ میں اپنی ٹیم کے لیے کچھ کر دکھانا چاہتا ہوں، انٹرویو

جمعہ 18 مارچ 2016 08:33

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18مارچ۔2016ء) قومی کرکٹر عماد وسمی نے کہا کہ انڈیا سے عالمی مقابلوں میں نہ جیتنے کا ’یہ جمود کبھی نہ کبھی ضرور ٹوٹنا ہے یہ ساری زندگی تو نہیں رہنا۔ تو ہم امید کر سکتے ہیں کہ یہ اسی بار ٹوٹ جائے لیکن اس کے لیے پاکستانی ٹیم کو غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔‘ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انڈیا کے خلاف ابھی تک نہیں کھیلا لہٰذا ورلڈ ٹی 20 میں انڈیا کے میچ کے حوالے سے وہ بہت پرجوش ہیں اور اس میچ میں اپنی ٹیم کے لیے کچھ کر دکھانا چاہتا ہوں عماد کہتے ہیں کہ انڈین بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے اور اس کے پاس ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں لہٰذا جس کسی بھی بیٹسمین کو وہ آوٴٹ کریں گے وہ بڑی بات ہو گی۔

عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ نتیجے پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ان کی سوچ یہ ہے کہ نیک نیتی اور محنت کیساتھ جو بھی کام کیا جائے اس کا نتیجہ آپ کے حق میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

ایشیا کپ کے دوران کھویا ہوا اعتماد ٹیم نے بحال کیا ہے اور بنگلہ دیش کے خلاف اس نے بہت ہی زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عماد نے کہا کہ جس کے نصیب میں جتنا رزق ہوتا ہے وہ اسے ضرور ملتا ہے، وہ کسی بھی بولر سے اپنا مقابلہ اور موازنہ نہیں کرتے۔ ان کے ذہن میں صرف یہی بات ہوتی ہے کہ جب بھی موقع ملے وہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔

متعلقہ عنوان :