تحفظ نسواں بل کا نفاذ ،وٹے سٹے میں بندھے دو خاندانوں میں طلاقیں

جمعہ 18 مارچ 2016 08:58

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18مارچ۔2016ء) پنجاب میں تحفظ نسواں بل کے نفاذ کے بعد وٹے سٹے میں بندھے دو خاندانوں میں طلاقیں رونما ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقے لوڈن کا رہائشی خادم حسین گھر آیا تو بیوی مبینہ طور پر موبائل فون پر کسی سے بات کررہی تھی خاوند نے پوچھا تو بیوی روبینہ نے کہا کہ رونگ نمبر سے کالز آرہی ہیں خاوند نے بیوی کو نئی سم لا کر دی تاہم رات کے پچھلے پہر میں بیوی کو کال آئی تو خاوند نے بیوی کو ڈانٹنا شروع کردیا جس پر بیوی نے پولیس کو کال کرکے بلا لیا اور خاوند پر الزام عائد کیا کہ اس نے مجھ پر تشدد کیا ہے پولیس نے خادم حسین کو تھانے میں لے گئی خادم حسین ایک رات تھانے میں گزارنے کے بعد گھر واپس آیا اور بیوی کو طلاق دے دی خادم حسین کے بہنوئی نے خادم حسین کی بہن کو مخالفت میں طلاق دے دی خادم حسین کا کہنا تھا کہ تحفظ نسواں قانون نے ہمارا خاندان تباہ کردیا ہے ہمارے بچے رل گئے ہیں ۔