محکمہ موسمیات کی مزید تین روز تک بارشوں کی پیشن گوئی ،پیر کو سورج نکلے گا ،چار روز بعد پھر سے ایک ہفتے کے لئے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا، مارچ اور اپریل میں کبھی دھوپ کبھی بارش کی آنکھ مچولی جاری رہے گی

جمعہ 18 مارچ 2016 08:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18مارچ۔2016ء)محکمہ موسمیات نے مزید تین روز تک بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے ، پیر کو سورج نکلے گا ، جبکہ اسکے چار روز بعد پھر سے ایک ہفتے کے لئے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا ، کبھی دھوپ کبھی بارش مارچ اور اپریل آنکھ مچولی کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ ہونے والی بارشوں کا سلسلہ آج (جمعہ کو )شدت اختیار کرجائے گا جبکہ ہفتہ اور اتوار کو اس میں بتدریج کمی ہوگی ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے حالیہ سلسلہ بیس مارچ تک چلے گا جس کے بعد تین سے چار دن دھوپ کے بعد بارش کا ایک اور سلسلہ شروع ہوجائے گا جو دو سے تین دن جاری رہے گا اپریل میں بھی چار سے پانچ بارشوں کے سلسلے متوقع ہیں یہ بارشیں ایلنینو کی وجہ سے ہورہی ہیں بحرالکاہل کا پانی خط استوا پر گرم ہونا شروع ہوجاتاہے جس سے پوری دنیا کے موسموں میں تبدیلیاں ہونا شروع ہوجاتی ہیں بحرالکاہل کے پانی کا گرم ہونا پچھلے سال اپریل میں شروع ہوا جس بنا پر پاکستان میں مون سون کی بارشیں متاثر ہوئی تمام بارشیں جولائی میں ہوگیں اور اگست ستمبر خشک رہے جس سے سردیوں کا آغاز بھی دیر سے ہوا اور سردیوں میں خشک سالی کا سامنا کرنا پڑا اور بارشوں کا موجودہ سلسلہ اپریل کے آخر تک چلے گا ایلنینو دسمبر میں بہت پیک پر تھی مئی میں یہ زوال پذیر ہوجائے گی اس طرح پاکستان میں مون سون کی بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی

متعلقہ عنوان :