سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیا رہیں،سندھ پولیس کے 4 افسران کی نیب کو پیشکش

جمعہ 18 مارچ 2016 08:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18مارچ۔2016ء)سندھ پولیس کے 40 افسران نے نیب کو پیش کش کی ہے کہ وہ سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن جانے کیلئے تیا رہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب نے سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ پولیس میں مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ابتدائی طور پر ریکارڈ سے ثابت ہوا ہے کہ ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی گئی ہے جس پر نیب نے 70 پولیس افسران کو نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ بیشتر پولیس افسران تو سابق آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی کے عتاب کا شکاررہے ہیں کیونکہ انہوں نے مالی بے قاعدگیوں میں شامل ہونے سے قطعی انکار کردیا تھا ذرائع نے بتایا ہے کہ 40 سے زائد پولیس نے افسران نے نیب کو پیش کش کی ہے کہ وہ وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں اس کے بعد سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا گھیرا تنگ ہوگیا ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ پولیس صوبائی محکمہ داخلہ سندھ اور اکاوٴنٹنٹ جنرل سندھ نے ریکارڈ نیب کو بھیج دیا ہے اور 40 پولیس افسران نے اپنا ریکارڈ الگ سے تیار کرلیا ہے جو نیب کو دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :