ملتان این اے 153 جلالپورپیروالا کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا قاسم نون 109499ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیاب

جمعہ 18 مارچ 2016 08:54

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18مارچ۔2016ء) این اے 153جلالپورپیروالاکے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوارراناقاسم نون نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان تحریک انصاف کے ملک غلام عباس کھاکھی دوسرے اورپاکستان پیپلزپارٹی کے اکرم کنہوں تیسرے نمبرپررہے۔یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم این اے دیوان سیدعاشق حسین بخاری کوجعلی ڈگری کیس میں نااہل قراردیئے جانے کے نتیجے میں خالی ہوئی تھی۔

این اے 153میں ووٹرزکی مجموعی تعداد379963تھی۔حلقے میں 276پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے جن میں سے 75پولنگ اسٹیشن حساس قراردیئے گئے تھے۔پولنگ صبح8سے شام 5بجے تک پرامن ماحول میں جاری رہی ۔اوراس دوران کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا۔مسلم لیگ ن کے امیدواررانا قاسم نون 109499ووٹ لے کرکامیاب قرارپائے ،پاکستان تحریک انصاف کے ملک غلام عباس کھاکھی نے34451ووٹ اورپاکستان پیپلزپارٹی کے اکرم کنہوں نے31354وٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

نتائج کا اعلان ہوتے ہی پورے علاقے میں مسلم لیگ ن کے کارکن وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف اورراناقاسم نون کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ۔رانا قاسم نون کے گھرپرجشن کاسماں تھا،ڈھول کی تھاپ پررقص کیاجارہاتھا۔لوگوں نے راناقاسم نون کو اپنے کندھوں پراٹھالیا۔اس موقع پرمسلم لیگ ن شجاع آباد اورمسلم لیگ ن جلالپورپیروالاکے رہنماؤں اورنون خاندان کے سرکردہ افرادکی بڑی تعدادموجودتھی۔

اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے راناقاسم نون نے کہاکہ آج کے نتائج نے ثابت کردیاہے کہ لوگ پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اوروزیراعظم نوازشریف کے ترقیاتی کام اورعوام کے مسائل حل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت کے اقدامات پاکستان میں سیاست کامنظرتبدیل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن پاکستان کومسائل سے نکال کرترقی کی راہ پرگامزن کررہی ہے ۔

جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں اورمحروم طبقات کی خوشحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلے بھی ہم نے جلالپورپیروالااورشجاع آبادمیں ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیااورآئندہ بھی علاقے کی ترقی کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہماراتعلق اس دھرتی کے ساتھ ہے ہماراجینامرناعوام کیلئے ہے۔الیکشن کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔پولیس کی اضافی نفری انتخابی حلقے میں تعینات کی گئی تھی اور7329اہلکارپولنگ اسٹیشنوں اورحساس مقامات پرتعینات تھے ۔تمام پولنگ اسٹیشنوں پرپاک فوج کے جوان بھی تعینات کئے گئے تھے۔