”جنون“ گروپ پاک بھار ت کیخلاف میچ میں فتح کی صورت میں واہگہ باڈر پر مفت میوزیکل کنسرٹ کرے گا

جمعہ 18 مارچ 2016 08:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18مارچ۔2016ء)پاکستان کے معروف میوزیکل گروپ ”جنون“پاک بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کرکٹ میچ میں پاکستان کی فتح کی صورت میں واہگہ باڈر پر مفت میوزیکل کنسرٹ منعقد کرے گا یہ بات جنون گروپ کے سلمان احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ میچ جیتنے کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو جنون کے ساتھ کھیلنا ہو گا شاہینوں کی فتح پر جنون اپنا جوش دکھائے گا جس پر کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی انہوں نے کہا کہ 19مارچ کو جنون گروپ کی سالگرہ ہے اس موقع پر جنون گروپ واہگہ باڈر پر مفت کنسرٹ کرے گا ۔