ملکی ترقی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیساتھ منسلک ہے، نواز شریف، اقتصادی راہداری سے معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی،وزیر اعظم کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات میں گفتگو ، ترکمانستان تاپی سے منسلک منصوبوں میں گہری دلچسپی رکھتا ہے ،گوادر کو اپنی بندرگاہ کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں،قربان علی بردی محمدوف، دونوں رہنماؤں کو علاقائی روابط کے فروغ سے مختلف مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ

جمعہ 18 مارچ 2016 08:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف اور ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف کی گورنمنٹ ہاؤس مری میں ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کو علاقائی روابط کے فروغ سے مختلف مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی منصوبوں کا مقصد اقتصادی ترقی اور غربت میں کمی کے اہداف کا حصول ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم نواز شریف اور ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف کی گورنمنٹ ہاؤس مری پہنچے اس موقع پر دونوں رہنماؤں کو وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ زمینی رابطوں پر بریفنگ دی گئی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسان اقبال اور چیئرمین این ایچ اے نے دونوں رہنماؤں کو بریفنگ دی منصوبے دس ممالک اور چھ بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کے اشتراک سے شروع کئے جارہے ہیں مجوزہ منصوبے پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں میں علاقائی اقتصادی تعاون کا حصہ ہیں مجوزہ سڑک کوئٹہ قندھار ہرات اور مزار شریف کے راستے گوادر اور ترمز کو ملائے گی طورخم کابل قندوز اور دوشنبے کے راستے کراچی سے تاشقند سے منسلک کرنے کا مجوزہ منصوبہ بھی شامل ہے اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی ترقی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ساتھ منسلک ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی جبکہ صدر قربان علی بردی محمدوف نے وزیراعظم نواز شریف کے وژن کی تعریف کی اور کہا کہ ترکمانستان تاپی سے منسلک منصوبوں میں گہری دلچسپی رکھتا ہے گوادر کو اپنی بندرگاہ کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :