ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں رنز کی بھوک ختم ہوگئی ،شاہد آفریدی ،یہ ایونٹ میرے اور میرے ملک کے لیے بہت اہم ہے، مورال بلند ہے ، ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر بھارت کے خلاف میچ میں نئے جذبے سے میدان میں اتریں گے، کپتان

جمعرات 17 مارچ 2016 09:33

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17مارچ۔2016ء)قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ میچوں سے وہ رنز نہیں بنا پا رہے تھے ،آج بنگلہ دیش کے خلاف رنز کی بھوک کو ختم کیا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی میں اپنے افتتاحی میچ میں بیٹنگ اور بولنگ میں شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کپتان شاہد آفریدی کا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جیسے میں نے پہلے بولا تھا کہ یہ ایونٹ میرے اور میرے ملک کے لیے بہت اہم ہے اور مجھے کپتان کی حیثیت سے اچھی کارکرگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ میری پرفارمنس میری ٹیم کی جیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے نے وہ رنز نہیں کر پا رہے تھے لیکن آج کے اہم میچ نے ان کا رنز کرنا بہت ضروری تھا اس لیے انہوں نے اوپر کے نمبرز پر پر بلے بازی کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی شراکت داری قائم کی،انہیں امید ہے کہ آئندہ میچز میں شرجیل خان بھی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کریں گے۔بھارت کے میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر بھارت کے خلاف میچ میں نئے جذبے سے میدان میں اتریں گے ،آج کے میں کامیابی سے ٹیم کو مورال بلند ہے۔

متعلقہ عنوان :