وزارت داخلہ نے نیکٹا کو فعال بنانے کے لئے سمری وزیر اعظم کو بھیج دی

جمعرات 17 مارچ 2016 10:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17مارچ۔2016ء) سات سالوں میں پہلی دفعہ وزیر اعظم نواز شریف کو ایک ایسی سمری ارسال کی گئی ہے جس میں ان سے نیشنل کاؤنٹرٹیرازم اتھارٹی کے پہلے اجلاس کو طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے یہ سمری نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے انعقاد سے متعلق ہے میڈیا رپورٹس میں وزیر داخلہ کے ایک سینیئر عہدیدار کے حوالے سے کہا گیاہے کہ سمری وزیر اعظم کو بھیج دی گئی ہے نیکٹا 2009 میں قائم کی گئی تھی اور انسداد دہشت گردی معلومات کو اکٹھے کرنے اور مربوط بنانے کے لئے اسے ٹاسک دیا گیا تھا تاہم 2013 کے بعد سے اس کا کوئی بورڈ اجلاس منعقد نہ ہو سکا جس سے آنے والی حکومتوں پر انسداد دہشت گردی کے حوالے سے اقدامات پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں تاہم وزیر داخلہ نے ایک سمری نواز شریف کو بھیجی ہے جس میں انسداد دہشت گردی کے اس ادارے کی مکمل ری سٹرکچرنگ اور تشکیل ایکشن پلان کے 20 نکات کا جائزہ لینے کا کہا گیا ہے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ بعض نکات ایسے ہیں کہ جہاں پر فوجی اور سویلین حکام کے درمیان مفاہمت کی درخواست کی جائے گی تاکہ نیکٹا کو ایک فعال ادارہ بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :