بھارتی وزیر داخلہ نے کشمیری طلباء پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی ، اقدام کا مقصد ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستانی ٹیم کی سپورٹ سے روکنا ہے

جمعرات 17 مارچ 2016 09:53

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17مارچ۔2016ء) بھارتی وزارت داخلہ نے پولیس کو مختلف تعلیمی اداروں خاص طور پر کولکتہ شہر میں زیر تعلیم کشمیریوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس اقدام کا مقصد کشمیری طلبائپر نظر رکھنا ہے کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران کولکتہ میں کھیلے جانے والے میچوں میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ نہ کرسکیں۔ بھارتی میڈیا کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ شہر بھر کے کالجوں کو پولیس سربراہ کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباء کے بارے میں معلومات کی فراہمی کیلئے کہا گیا ہے جو وزارت داخلہ کو فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :