آصف زردار ی جنر ل راحیل کی ریٹائر منٹ تک ملک میں واپس نہیں آئیں گے، ذوالفقار مرزا ،مصطفی کما ل اینڈ کمپنی نے بھی اگر قوم سے غداری کی تو انکا حشر بھی الطاف حسین جیسا ہو گا،ایم کیو ایم کے اچھے لوگوں کو الگ کر کے باقیوں کو کھمبوں سے لٹکادینا چاہیے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 مارچ 2016 10:11

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16مارچ۔2016ء) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زردار ی آرمی چیف جنر ل راحیل ریٹائر منٹ تک ملک میں واپس نہیں آئیں گے، مصطفی کما ل اینڈ کمپنی نے بھی اگر قوم سے غداری کی تو انکا حشر بھی الطاف حسین جیسا ہو گا،ایم کیو ایم کے اچھے لوگوں کو الگ کر کے باقیوں کو کھمبوں سے لٹکادینا چاہیے، پیپلز پارٹی جب عوامی پارٹی تھی تومیں اس کے ساتھ تھا۔

بدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹر ذولفقار مرزا کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ انکا مستقبل روشن ہے لیکن اگر مصطفی کمال اینڈ کمپنی نے بھی عوام سے غدداری کی توانکا خشر بھی الطاب حسین جیسا ہو گا۔انھوں نے مزید کہا کہ سندھ میں اردو بولنے والوں کی بڑی تعداد ہے انھیں نظر انداز کرنا بے وقوفی ہو گی،سندھ میں اردو بولنے والوں کو حقیقی لیڈر کی ضرورت ہے،ایم کیو ایم میں سے اچھے لوگوں کو الگ کر کے دوسروں کوکھمبوں سے لٹکا دیا جائے۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کسی کے خوف سے بیمار کا بہانہ کر کے ملک سے باہر بیٹھے ہیں،آرمی چیف جنر ل راحیل ریٹائر منٹ تک ملک میں واپس نہیں آئیں گے۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کو بیچنا شروع کر دیا ہے ان کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے۔