اسرائیلی سیاح کو رومی دور کا تقریباً دو ہزار سال پرانا سکہ مل گیا

بدھ 16 مارچ 2016 10:02

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16مارچ۔2016ء)ایک اسرائیلی سیاح کو رومی دور کا تقریباً دو ہزار سال پرانا سکہ ملا ہے ، ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ دنیا میں اس قسم کا صرف ایک اور سکہ ہی موجود ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادار ے کے مطابق 107 بعد از مسیح دور کے اس سکے پر رومی شہنشاہ التمش کی تصویر ہے جسے شہنشاہ ترجان نے بنوایا تھا۔اس قسم کا دوسرا سکہ برطانیہ کے ایک عجائب گھر میں محفوظ ہے۔

(جاری ہے)

رائمن جو اسرائیل کے ایک سیاحتی گروپ کی رکن ہیں، اپنے دوستوں کے ساتھ شمالی گلیلی کے علاقے میں گھوم رہی تھیں کہ ان کو گھاس پر کوئی چمکتی ہوئی چیز نظر آئی۔گروپ گائیڈ نے اسرائیل کے محکمہ نواردات سے رابطہ کیا، ان کی ٹیم دو گھنٹے کے اندر وہاں پہنچ گئی۔ محکمہ نواردات کا کہنا ہے کہ سیاح لاری رائمن کو ایک اچھی شہری ہونے کا ثبوت دینے پر خراج تحسین کا سرٹیفیکیٹ پیش کیا جائے گا۔