انڈونیشیا ، جزیرہ پاپوا میں فائرنگ ، چار شہری ہلاک

بدھ 16 مارچ 2016 10:02

جکارتا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16مارچ۔2016ء) انڈونیشیا میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرہ پاپوا کی ضلعی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ پیونکاک جیا میں اچانک مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار عام شہری ہلاک ہوگئے انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوری بعد علاقے میں سکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں تاہم فوری طورپر فائرنگ کی وجوہات بارے علم نہیں ہوسکا

متعلقہ عنوان :