امریکی سفارتخانے نے پاک بھارت میچ میں پاکستانی ٹیم کی حمایت کردی ، قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

بدھ 16 مارچ 2016 09:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16مارچ۔2016ء) پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے نے ٹی 20ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ میں پاکستانی ٹیم کی حمایت کردی ہے اور قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کے تمام اہلکاروں کے کولکتہ میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت کی ہے ۔

19 مارچ کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں امریکی سفارتکار پاکستانی ٹیم کا لباس پہن کر کرکٹ ٹیم سے یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ سفارتی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی حمایت کا اعلان صرف اس لیے کیا گیا ہے کہ ہم پاکستان میں قیام پذیر ہیں اور پاکستانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :